ایک فلسطینی عینی شاہد کے مطابق وسطی غزہ کے البریج مہاجر کیمپ کے مشرق میں واقع اسرائیلی فوج کے اڈوں پر تعینات فوجیوں نے سرحدی علاقے پر موجود فلسطینی کسانوں اور گھروں پر مشین گن سے فائرنگ شروع کردی۔ اس موقع پر کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
اس فائرنگ کے واقعہ کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج کی سرحد کے ساتھ غیر معمولی نقل و حرکت بھی شروع ہوگئی تھی جبکہ اسرائیلی سرحد پر سرویلنس ڈرونز کی پروازوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا۔
یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے قاہرہ کی ثالثِ میں کئیے جانے والے جنگ بندی معاہدے کی ایک اور خلاف ورزی ہے جو کہ پچھلے سال اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کے بعد قائم کیا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین