• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا فلسطینی مظاہرین پرطاقت کا وحشیانہ استعمال، درجنوں لہولہان

پیر 30-03-2015
in فلسطین
0
plf treatment
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں اسرائیل کے ناجائز قبضے کے حوالے سے ’’یوم الارض‘‘ کی مناسبت سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ سوموار کے روز اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں نکالی گئی ایک ریلی پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں دسیوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینیوں کا پرامن جلوس نابلس کے جنوب میں حوارہ کے مقام پر سڑک پرجا رہا تھا کہ اس دوران قابض صہیونی فوجیوں نے مظاہرین پر زہریلی گیس کی شیلنگ شروع کردی۔

زہریلی اشک آور گیس کی شیلنگ کے نتیجے میں فلسطینی رکن قانون ساز کونسل ولید عساف سمیت کم سے کم 20 افراد بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ صہیونی فوجیوں نے آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ ساتھ مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد لہو لہان ہوگئے۔

صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائی کے بعد امدادی اداروں کی ٹٰیموں اور طبی عملے نے زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا تاہم صہیونی فوجیوں کی جانب سے صحافیوں کو مظاہرین تک رسائی سے روک دیا گیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق یوم الارض کی مناسبت سے فلسطینی شہریوں کے احتجاج کے موقع پر مغربی کنارے میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں اور شہری دن بھر اسرائیلی فوج کے ریاستی تشدد کے خلاف احتجاجی جلوس نکالتے رہے۔

نابلس میں حوارہ کے مقام پر نکالے گئے احتجاجی جلوس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جنہوں نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور بینرز کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.