• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی مجسٹریٹ عدالت پر نقاب پوش مسلح افراد کا حملہ

جمعرات 26-03-2015
in فلسطین
0
plf masked-attack
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں قائم ایک مجسٹریٹ عدالت پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اس سے قبل جنین میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں عباس ملیشیا اور مقامی شہریوں کےدرمیان جھڑپیں بھی ہوئی تھیں۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے دن دیہاڑے عدالت کی عمارت پر فائرنگ کی۔ اس وقت عدالت میں مختلف کیسز کی سماعت جاری تھی۔ عدالت کے اندر ایک فتحاوی رہ نما عدنان الھندی کو بھی پیش کیا گیا تھا اور ان کے حامیوں کی بڑی تعداد بھی عدالت میں جمع تھی۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا فائرنگ کس نے کی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ عدالت پر فائرنگ فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بلا جواز گرفتاریوں پر ردعمل ہوسکتا ہے۔ پچھلے چند روز سے جنین پناہ گزین کیمپ اور عباس ملیشیا کے درمیان مسلسل کشیدگی دیکھی جاتی رہی ہے۔

خیال رہے کہ جنین میں قائم مجسٹریٹ عدالت سیکیورٹی مراکز سے محض چند میٹر کے فاصلے پرواقع ہے۔ یہی وجہ ہے یہ جگہ ہائی سیکیورٹی زون سمجھی جاتی ہے۔ یہاں تک مسلح افراد کا پہنچنا اور فائرنگ کے بعد کامیابی سے فرار ہونا عباس ملیشیا کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.