• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیل میں قید زخمی فلسطینی اسیرہ کی رہائی کے لیے اہل خانہ کی مدد کی اپیل

بدھ 25-03-2015
in فلسطین
0
plf appeal
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی جیل میں پچھلے چار ماہ سے پابند سلاسل زخمی خاتون اسیرہ کے اہل خانہ نے صدر محمود عباس سے اپنی بیٹی کو صہیونی فوج کے چنگل سے رہائی دلوانے کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق زیرحراست فلسطینی دوشیزہ 21 سالہ امل جہاد طقاطقہ کے اہل خانہ نے بیت لحم میں ایک احتجاجی کیمپ کے دوران صدر محمود عباس سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی بیٹی کو صہیونی ریاست کے چنگل سے رہائی دلانے کے لیے فوری مداخلت کریں۔ اہل خانہ کا کہناہے کہ امل زخمی اور مختلف نوعیت کی بیماریوں میں مبتلا ہے۔ اس کا مزید قید خانوں میں بند رہنا نہایت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے چار ماہ قبل اسے گرفتار کرتے وقت گولیاں مار دی تھیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی تھی۔ دوران حراست اسے کسی قسم کے علاج کی سہولت مہیا نہیں کی گئی۔ دیگر اسیران کی طرح اسے بھی مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ صہیونی فوجیوں نے امل جہاد کو یکم دسمبر 2014 ء کو بیت لحم کے قریب عتصیون چوکی سے گذرتے ہوئے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جس کے بعد اسے زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔ گولیاں اس کے پائوں، بازو اور سینے میں لگیں جس کےباعث وہ بے ہوش ہوکرگرگئی تھی۔ اسے ھداسا اسپتال لے جایا گیا جہاں سرجری کے ذریعے اس کے جسم سے گولیاں نکالی گئیں۔ اس کے بعد اسے جیل منتقل کردیا گیا۔ صہیونی فوجیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ امل کے قبضے سے دستی آلہ قتل برآمد ہوا ہے اور وہ ایک صہیونی فوجی کو چاقوسے حملے کا نشانہ بھی بنانا چاہتی تھی جس پر اسے گولی ماری گئی۔ تاہم امل کے اہل خانہ نے صہیونی فوجیوں کے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بیٹی کو حراست میں رکھنے کا بہانہ قرار دیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.