مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے باب السلسلہ سے متصل الکیلانیہ اسکول کی عمارت اور ایک پلازے کے اندر شگاف پڑنے سے ان کی دیواریں گر گئی ہیں، جس کے باعث شہری سخت خوف زدہ ہیں کیونکہ کھدائیوں کے باعث پوری عمارتیں زمین بوس ہوسکتی ہیں۔
پلازے میں رہائش پذیر دعنا خاندان نے بتایا کہ وہ مکان کے اندر مرمت کا کام کر رہے تھے کہ اچانک زمین بیٹھ جانے سے دیوار کا ایک حصہ زمین میں دھنس گیا۔ اس کےبعد انہوں نے دیکھا کہ پلازے کے اندر فرش پرایک بڑا شگاف بھی پڑا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ کے قریب کسی عمارت میں شگاف پڑنا اور اس کی زمین بیٹھ جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اسرائیل کی جانب سے جاری کھدائیوں کے نتیجے میں تب تک متعدد مرتبہ مسجد اقصیٰ کے اندر بھی شگاف پڑ چکے ہیں۔ تازہ شگاف سے متاثرہ مکان کے مالکان کا کہنا ہے کہ یہ شگاف اسرائیل کی مسجد اقصیٰ کے مقام براق کے نیچے کی گئی کھدائیوں کانتیجہ ہوسکتا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
