• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 29 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ کی ناکہ بندی کا تسلسل سنگین نتائج کا موجب بن سکتا ہے:محمود الزھار

ہفتہ 21-03-2015
in حماس
0
plf cause-grave-consequances
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کے مرکزی رہ نما ڈاکٹر محمود الزھار نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے مسلط کیا گیا محاصرہ ختم نہ ہوا تو اس کےسنگین نتائج سامنےآئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی ختم نہ کی گئی تو حماس کے پاس اس کےخاتمے کے ایک ہزار متبادل راستے موجود ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما نے وسطی غزہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت غزہ کے ڈیڑھ ملین سے زاید نفوس کو مسلسل ناکہ بندی نہیں دیکھ سکتی۔ اسرائیل کو ہرقیمت پر غزہ کا محاصرہ ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی دشمن جان لیں کہ سنہ 2014 ء میں غزہ پر مسلط کی گئی جنگ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے تہمارا’نظریہ امن‘ کس طرح خاک میں ملا دیا۔ اس جنگ سے سبق سیکھو اور غزہ کا محاصرہ ختم کردو ورنہ حماس کے پاس اس کے اور بھی سیکڑوں راستے موجود ہیں۔

ڈاکٹر الزھار نے کہا کہ غزہ کی پٹی کی تحریک مزاحمت مغربی کنارے کی مزاحمت سے مختلف نہیں ہے۔ ہم دشمن کو اس کے اندر نشانہ بنائیں گے چاہے پوری دنیا صہیونیوں کی پشت پرکھڑی ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ حماس اسرائیلی جیلوں میں ڈالے گئے ہزاروں فلسطینی شہریوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھی گی۔ اسیران کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ جس طرح سنہ 2010 ء میں حماس نے معاہدہ احرار کے ذریعے اسرائیل کے جنگی قیدی بنائے گئے ایک فوجی کے بدلے 1050 فلسطینی رہا کرائے تھے۔ اسی طرح کے مزید معاہدے بھی کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات اب معمول پرآنا شروع ہوگئے ہیں۔ آنے والے دنوں میں تمام عرب ممالک کے ساتھ دوستانہ مراسم قائم ہو جائیں گے۔

حماس رہ نما نے واضح کیا کہ حماس کی بندوق کا نشانہ صرف غاصب صہیونی دشمن ہیں۔ ان کے سوا حماس کسی دوسرے ملک کے خلاف بندوق نہیں اٹھائے گی۔ حماس کی مزاحمت آزادی فلسطین کی خاطر ہے اور پوری اسلامی دنیا فلسطینیوں کی آزادی کی جدو جہد کی حمایت کرتی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.