مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کے مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جماعت لیکوڈ نے انفرادی طورپر 30 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ان کے حریف اسحاق ہرزوگ نے 24 سیٹیں جیتی ہیں۔
اسی طرح’’نائو فیوچر‘‘ نے 11 ، جمیعناط نے 10 ،البیت الیہودی نے 08 ، شاس نے 7 ، یہادوت ھتوراۃ اور ’’اسرائیل بیتنا‘‘ نے چھ چھ،’میریز‘ نے پانچ نشستیں حاصل کی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 44 ہزار ووٹ ضائع ہوئے جبکہ جیتنے والے تمام امیدواروں نے مجموعی طورپر 01 لاکھ 92 ہزار ووٹ حاصل کیے ۔
رواں سال ٹرن آئوٹ 72.3 فی صد رہا جو کہ سنہ 2013 ء کے انتخابات کی نسبت 4.6 فی صد زیادہ ہے۔ اسرائیلی صدر کی جانب سے ابھی تک کسی جماعت کو حکومت سازی کی دعوت نہیں دی گئی۔ توقع ہے کہ لیکوڈ پارٹی ہی کو دوبارہ حکومت بنانے کی دعوت دی جائے گی کیونکہ اس وقت ایوان میں بھاری اکثریت رکھنے والی جماعتوں میں لیکوڈ سب سے آگے ہے۔
اگر اس بار بھی لیکوڈ ہی حکومت بناتی ہے تو یہ اسرائیل میں سنہ 1996 ء کے بعد سے اب تک چوتھی حکومت ہوگی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین