مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں ہونے والی میراتھن دوڑ کا اہتمام گریجویٹس کی کمیونٹی کمیٹی کی جانب سے کیا گیا تھا جبکہ اس میں فلسطینی ایسوسی ایشن برائے ایتلھیٹس فیڈریشن کا تعاون بھی حاصل تھا۔ غزہ کی پٹی میں منعقدہ میراتھن دوڑ شہر کے وسط میں النصیرات پناہ گزین کیمپ سے شروع ہوئی جو ساحل سمندر تک گئی۔
میراتھن دوڑ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے صہیونی ریاست کی جانب سے پرسوں جمعہ کوبیت المقدس میں منعقدہ میراتھن کے جواب میں یہ ایونٹ منعقد کیا ہے۔ اسرائیل نے بیت المقدس کی تاریخی حیثیت کو مسخ کرنے کے لیے اس دوڑ کا اہتمام کیا تھا اور عالمی برادری کو یہ یاد دلانا چاہتےہیں کہ بیت المقدس اسرائیلیوں کا نہیں بلکہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
