• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

امریکا: معلومات چھپانے کے الزام میں فلسطینی خاتون کو 18 ماہ قید کی سزا

جمعہ 13-03-2015
in فلسطین
0
plf 18-months
0
SHARES
0
VIEWS

امریکا کی ایک مقامی عدالت نے سرکردہ فلسطینی خاتون سماجی رہ نما یوسف عودہ کو اپنے حوالے سے اہم معلومات خفیہ رکھنے کے الزام میں ڈیڑھ سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ عودہ پر الزام ہے کہ اس نے امریکا آنے سے قبل اپنے بارے میں یہ بات چھپائے رکھی تھی کہ وہ اسرائیل کی جیل میں قید رہ چکی ہے۔

امریکی ریاست ’’ڈیٹرویٹ‘‘ کی فیڈرل کورٹ کی جانب سے جمعہ کے روز سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یوسف عودہ نامی فلسطینی خاتون نے امریکا آنے کے لیے اپنے بارے میں غلط معلومات فراہم کی تھیں۔ اس نے غیرقانونی طریقے سے امریکی شہریت حاصل کی ہے۔ اس نے بتایا تھا کہ امریکا آنے سے قبل اس کےخلاف کسی عدالت میں کوئی مقدمہ نہیں بنا جبکہ سنہ 1969 ءمیں وہ دو افراد کے قتل کے الزام میں اسرائیل کی جیل میں قید کاٹ چکی تھی۔ اس نے یہ تمام معلومات امریکی حکام سے پوشیدہ رکھیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے سنہ 1969 ء میں بیت المقدس میں ’’محانیہ یہودا‘‘ نامی ایک مارکیٹ میں بم دھماکہ کرکے دو یہودیوں کو ہلاک کرنے کا الزام عاید کیا تھا۔ اس الزام میں اسے  عمر قید کی سزا سنائی تھی تاہم بعد ازاں 10  سال کی قید کے بعد فلسطین۔ اسرائیل کے درمیان قیدیوں کےتبادلے کی ایک ڈیل میں 75 فلسطینی اسیران کے ہمراہ رہا کردیا گیا تھا۔

یوسف عودہ سنہ 1948 ء کی جنگ میں اسرائیلی ریاست کے قبضے میں چلے جانے والے علاقے لفتا سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ ماضی میں تنظیم آزادی فلسطین کی سرگرم رکن بھی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد سنہ 1995 ء میں اردن ھجرت کے بعد امریکی شہریت کے لیے درخواست دی تھی۔ انہوں نے امریکی شہریت حاصل بھی کرلی تھی تاہم کئی سال بعد یہ انکشاف ہوا کہ انہوں نے امریکیوں کو اپنے بارے میں غلط معلومات فراہم کی تھیں۔ معلومات اخفاء رکھنے پرانہیں حراست میں لیا گیا اور ان پر عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔ امریکا، اسرائیل اور دنیا بھر میں موجود یہودی لابی نے یوسف عودہ کے مقدمے پر اثرانداز ہونے اور انہیں سزا دلوانے میں مدد کی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.