مقامی اخبارات کے مطابق باسلونا میں سول سوسائٹی نے صوبہ کتالونیا میں ’’مکابی حیفا‘‘ نامی اسرائیلی ٹیم کو مدعو کیے جانے کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا، جس میں سیکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسی ٹیم کو اپنے ملک میں نہیں دیکھنا چاہتے جس کا ملک اور فوج فلسطینیوں کا ناحق قتل عام کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج کسی سیاسی مقصد کے لیے نہیں بلکہ انسانی حقوق کے حوالے سے ہے کیونکہ اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں شریک مقامی شہریوں نے فلسطینی کوفیہ[رومال] اپنے گلے میں ڈال رکھے تھے جو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کی علامت تھے۔ انہوں نے ہاتھوں میں اٹھائے بینروں اور کتبوں پر بھی اسرائیل کے خلاف مذمتی نعرے تحریر کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
قبل ازیں پولیس کی جانب سے میچ کے دوران کسی قسم کے پرچم لہرانےبالخصوص فلسطینی اور اسرائیلی پرچموں کو گرائونڈ میں لے جانے سے سختی سے منع کردیا تھا۔ پولیس کا خیال ہے کہ باسلونا میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کےبعد کھیل کے میدان میں بھی بد نظمی پیداہوسکتی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
