مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کو شاہی دفتر سے جاری ایک بیان میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ان کے ملک کی پالیسی پوری مسلم امہ کےدرمیان محبت اور اخوت کے رشتے کو مضبوط تر بنانا ہے۔ اسلام بھی ہمیں اسی کی تلقین کرتا ہے۔ سعودی عرب تمام عالمی معاہدوں اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کار بند ہے۔ تاہم فلسطینی عوام کے آئینی حقوق کی ہرسطح پر حمایت کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا حصول فلسطینی قوم کا دیرینہ مطالبہ ہے اور پوری دنیا ان کے اس مطالبے کو تسلیم کرتی ہے۔ سعودی عرب فلسطین کی ازادی کے لیے ہرقسم کے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے فلسطین کو آزاد کرانے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
