• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

عرب لیگ کا اقوام متحدہ سے غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کا مطالبہ

منگل 10-03-2015
in غزہ
0
plf arab-league-demand
0
SHARES
3
VIEWS

عرب لیگ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط پابندیوں اور محاصرے کو ظالمانہ، غیراخلاقی اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے  اقوام متحدہ سے غزہ کی ناکہ بندی فوری ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قاہرہ میں ہوئے عرب لیگ کے وزراء خارجہ سطح کے اجلاس کے آخر میں جاری اعلامیے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے منظم ریاستی مظالم کی مذمت کی گئی۔ اعلامیے میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے عالمی اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات کے قیام کے لیے عالمی انصاف انصاف میں قانونی چارہ جوئی کی مکمل حمایت کی گئی۔ عرب لیگ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ میں فلسطین کو مبصر رکن کا درجہ ملنے کے بعد فلسطینی باضابطہ فلسطینی ریاست کی بھی منظوری دی جائے اور تمام عالمی اداروں میں فلسطینی ریاست کو شمولیت کا حق فراہم کیا جائے۔

عرب لیگ نے انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی ممالک کے بلاک اور غیر جانب دار گروپ سے مل کر فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی  کو کونسل کے  انسانی حقوق کے ایجنڈے میں شامل کرے تاکہ صہیونی ریاست کے جرائم کو بے نقاب کیا جاسکے۔

اعلامیے میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیل کی توسیع پسندی کو غیرقانونی قرار دے کر اس پرپابندی عاید کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عالمی برادری فلسطین میں اسرائیل کی غیرقانونی توسیع پسندی پر صہیونی حکومت کا احتساب کرے۔

عرب لیگ نے بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا ’’اٹوٹ انگ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ بیت المقدس کو ہرصورت میں خود مختار فلسطینی مملکت کا دارالحکومت قرار دینا چاہیے اور اس میں بسنے والے تمام ادیان کے پیروکاورں کی مذہبی آزادی کا تحفظ یقینی بنایاجائے۔

اجلاس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے مکانات کی مسمار اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات کی بھی شدید مذمت کی گئی اور اسے صہیونی ریاست کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کا حصہ قرار دیا گیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.