مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی کمانڈو یونٹ’’نخشون‘‘ کے درجن بھراہلکار وحشی کتوں کی ہمراہ جیل میں داخل ہوئے اور کتے قیدیوں پر چھوڑ دیے گئے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ کتوں کے ذریعے قیدیوں کی تلاشی سے چندے قبل صہیونی حکام نے ریمون جیل سے بھی متعدد قیدیوں کو ’’عوفر‘‘ منتقل کیا تھا جہاں انہیں عدالتوں میں بھی پیش کیا گیا۔
خیال رہے کہ حالیہ چند ہفتوں سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور دوسرے علاقوں میں قائم جیلوں میں فلسطینی اسیران پر صہیونی حکام نے مظالم بڑھا دیے ہیں۔ قابض صہیونی فوجی اچانک جیلوں میں آدھمکتے ہیں اور بغیر کسی وجہ کے قیدیوں کو کسی بھی وقت ان کے کمروں سے باہر نکال کر انہیں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے ساتھ ان کے کمروں اور سامان کی جامہ تلاشی لی جاتی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
