عرب ملک تیونس سے تعلق رکھنے والے سائبر ماہرین اور ہیکرز نے اسرائیل کی یہودی کالونیوں کی ایک اہم ویب سائیٹ کو ہیک کرنے کے بعد اس پر اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کی حمایت میں مواد پوسٹ کر دیا۔
اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ’’ٹی وی 7 ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے خود کو ’’حقیقی تیونسی فوج‘‘ اور ’’تیونسی ہٹلر‘‘ کے نام سے متعارف کرایا۔ جس کے بعد ویب سائیٹ پر فلسطینی بچوں کو صہیونی تنصیبات پر پٹرول بم پھینکے جانے کی تصاویر پوسٹ کی گئیں۔ ان کے نیچے لکھا گیا کہ ’’فلسطین کو آزاد کرو‘‘، اسرائیل ایک مجرم اور نسل پرست ریاست ہے جو جیلوں میں کم سن بچوں سے بھی غیر انسانی سلوک کررہا ہے’’۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق کئی گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد ویب سائیٹ کو ہیکرز کے قبضےسے چھڑایا گیا۔ اس دوران یہودی آباد کاروں کو ویب سائیٹ تک رسائی میں سخت مشکلات کا سامنا رہا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین