• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کا وادی اردن کو ’’معالیہ ادومیم‘‘ کالومی میں ضم کرنے کا فیصلہ

اتوار 08-03-2015
in فلسطین
0
plf urdan
0
SHARES
4
VIEWS

اسرائیلی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی فوج نے مقبوضہ وادی اردن کے وسیع و عریض علاقے کو ’’معالیہ ادومیم‘‘ یہودی کالونی میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔ جس کا مقصد وادی کو اسرائیل کا باضابطہ حصہ بنانا اور اس میں یہودی آباد کاری کی راہ ہموار کرنا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار ’’ہارٹز‘‘ نے اپنی تازہ اشاعت میں شائع رپورٹ میں بتایا ہےکہ فوج کی سینٹرل کمانڈ کے جنرل نیٹسن الون نے کوئی ڈیڑھ مہینہ قبل وادی اردن کو ’’فائر بندی ریجن 912 ‘‘ میں شامل کرنے کی منظوری دی۔ اس فیصلے کا مقصد وادی اردن کو یہودی کالونی ’’معالیہ ادومیم‘‘ میں ضم کرنا اور وہاں پر فوجی تنصیبات اور مزید یہودی کالونیاں قائم کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک وادی اردن کےعلاقے کو اسرائیلی فوج جنگی مشقوں کے لیے استعمال کرتی رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ’’نو گو ایریاز‘‘ بھی قرار دیا جاتا رہا ہے۔ وادی اردن کو یہودی کالونی میں ضم کرنے کا مقصد معالیہ ادومیم کو مزید وسعت دیتے ہوئے مشرق میں بحر مردار اور جنوب میں ام درج تک وسیع کرنا ہے۔ وادی اردن کے اس حصے میں پہلے ہی اسرائیلی فوج کے کئی کیمپ اور چھائونیاں موجود ہیں۔ انہی میں ’’النبی موسیٰ‘‘ چھائونی سب سے اہم اور حساس مقام سمجھا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سینٹرل کمانڈ کی جانب سے وادی اردن کو 18 جنوری کو معالیہ ادومیم میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ ابھی تک اس کا ڈییجیٹل نقشہ جاری نہیں کیا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ علاقے کے کل رقبے کا غیر واضح ہونا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وادی اردن کو معالیہ ادومیم کالونی میں ضم کیے جانے کےبعد مارچ 2013 ء میں منظور کیے گئے 88 مکانات کی تعمیر یہاں پرہی کی جائے گی اور اسے باقاعدہ ’’نوفی ادومیم‘‘ کالونی کا نام دیا گیا ہے۔

اخبار لکھتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے وادی اردن کو معالیہ ادومیم میں ضم کرنے کا اعلان کرنے کے بعد وادی میں فلسطینیوں کے اکا دکا مکانات کو مسمار کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس علاقے میں فلسطینیوں کو مزید مکانات کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ہزاروں فلسطینیوں کی جانب سے مکانات کی تعمیر کے لیے دی گئی درخواستیں مسترد کی جا چکی ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.