• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودیوں پر کار چڑھانے والے فلسطینی کے گھر پر صہیونی پولیس کا دھاوا

ہفتہ 07-03-2015
in فلسطین
0
plf storm-on-house
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں جمعہ کے روز ایک فلسطینی نوجوان اکیس سالہ محمد سلامہ نے اپنی کار یہودی پولیس اہلکاروں پر چڑھا دی دی تھی جس کے نتیجے میں صہیونی پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اطلاعات ہیں کہ اس واقعے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے بیت المقدس میں سلامہ کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی پولیس کی بڑی تعداد نے بیت المقدس میں راس العامود کے مقام پر فلسطینی نوجوان محمد سلامہ کے گھر کا گھیرائو کیا۔ کئی گھنٹے گھیرائو کے دوران گھر کے چپے چپے کی تلاشی لی گئی۔

محمد سلامہ کے چچا زاد غسان السلایمہ نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی پولیس نے گھر کی تلاشی لیتے ہوئے ہر چیز الٹ پلٹ کر دی۔ حتیٰ کہ الماریوں میں رکھے کپڑوں تک کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کی کارروائی کے دوران محمد کے اہل خانہ کو قطار میں ایک سڑک پر کھڑا کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد اس کے والد محمد محمود السلائمہ، بھائی رامی السلامہ اور متعدد دیگر افراد کو المسکوبیہ حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا جبکہ حملہ آور محمد السلائمہ کو پہلے ہی زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا ہے۔ صہیونی پولیس کی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ سلامہ خاندان کا کسی سیاسی یا مزاحمتی تنظیم کے ساتھ تعلق ثابت نہیں ہوسکا ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کو علی الصباح بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان نےاپنی کار یہودی بارڈر فورسز کے ہیڈ کواٹر کے سامنے کھڑی خواتین پولیس اہلکاروں پر چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں کم سے کم چار خواتین اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے تھے۔ صہیونی پولیس نے فائرنگ کرکے کار ڈرائیور کو بھی شدید زخمی کر دیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.