• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فروری میں فلسطینیوں کی 1200 دونم اراضی غصب،10 مکانات مسمار کیے گئے

جمعرات 05-03-2015
in فلسطین
0
plf 1200-10
0
SHARES
2
VIEWS

انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ قابض صہیونی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کی املاک پرغاصبانہ قبضے اور ان کی جائیدادوں کی مسماری کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور پچھلے ماہ فروری میں غاصبانہ سرگرمیوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق فروری میں صہیونی حکام کی جانب سے فلسطین کے شہروں غزہ کی پٹی، مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی 12 سو ایکڑ اراضی پرغاصبانہ قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے ملکیتی 10 مکانات کو غیرقانونی قراردے کر انہیں مسمار کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی ریاست کی فلسطینیوں کی املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق معلومات جمع کرنے والے ادارے’’اریگ‘‘ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری 2015 ء کےدوران صہیونی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کی املاک پر قبضے  کا ظالمانہ سلسلہ اپنے عروج پر رہا۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی حکام کی جانب سے ایک ہفتے میں صہیونی فوجیوں کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں 55 دونم فلسطینی اراضی غصب کرنے، 870 دونم زرعی زمینوں پر قبضہ جمانے کی تیاری کرنے ، زیتون کے 1000 پودے اور 2000 دوسرے مختلف پودے تلف کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں صہیونی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کے مجموعی طورپر دس مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کرنے کے احکامات صادر کیے گئے۔ ان میں دو مکان بیت المقدس میں، دو الخلیل میں، چار نابلس میں مسمار کیے گئے جس کے نتیجے میں کئی خاندان مکان کی چھت سے محروم ہونےکے بعد کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں کی جانب سے پچھلے ماہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کے مجموعی طورپر 52 احکامات صادر کیے گئے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.