• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے خلاف فلسطین اور لبنان میں مظاہرے

بدھ 04-03-2015
in حماس
0
plf protest-in
0
SHARES
0
VIEWS

مصر کی ایک مقامی عدالت کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے فیصلے کے خلاف فلسطین اور عرب ممالک میں عوامی سطح پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مصری عدالت کے فیصلے کے خلاف فلسطین اور لبنان میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔

فلسطین کی یوتھ اینڈ اسپورٹس فائونڈیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں مصری عدالت کے فیصلے پرحیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری عدالت کا فیصلہ پوری فلسطینی قوم کی توہین کے مترادف ہے۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کو دہشت گرد گروپ قرار دینا صہیونی ریاست کی مفت میں خدمت بجا لانے کے مترادف ہے۔

ادھر فلسطین میں اسلامی طلباء لیگ کی جانب سے بھی مصری عدالت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عرب اور مسلمان ممالک سے اس فیصلے کو تبدیل کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ غزہ کی پٹی میں طلباء لیگ کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جس میں حماس اور تنظیم کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم ’’ثابت‘‘ کی جانب سے بھی مصری عدالت کے فیصلے کی مذمت کی گئی۔ درایں اثناء لبنان کے دارالحکومت بیروت میں سول سوسائٹی نے مصری عدالت کے فیصلے کے خلاف ایک جلوس نکالا جبکہ لبنان کی علماء کونسل کی جانب سے بھی مصری عدالت کے فیصلے کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ لبنان میں فلسطین علماء رابطہ گروپ کی جانب سے جاری ایک بیان میں مصری عدالت کے فیصلے کو فلسطینی قوم اور بہادر فلسطینی مجاھدین کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری عدالتوں کے فیصلے کسی دشمن ملک کی عدالتوں کے فیصلوں کی طرح ہیں۔ جو عدالتیں صہیونیوں کی حمایت میں فیصلے صادر کرتی ہیں وہ اللہ اور اس کے رسول سے خیانت کی مرتکب ہیں۔

 

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.