• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے پراسرائیل میں خوشی کی لہر

اتوار 01-03-2015
in حماس
0
plf wave-of-happines
0
SHARES
0
VIEWS

مصر کی ایک مقامی عدالت کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے عاجلانہ فیصلے پر اسرائیل کے حکومتی اور سیاسی حلقوں میں بھی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی قومی سلامتی کے سابق ایڈوائزر عاموس یدلین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصر کی عدالت کی طرف سے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جانا حد درجہ اہمیت کا حامل ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز قاہرہ کے قریب العابدین کے مقام پر قائم ایک مقامی عدالت کے جج محمد السید نے ایک درخواست پر فیصلہ صادر کرتےہوئے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تھا۔

عاموس یدلین اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس کے ساتھ بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس کے خلاف مصری عدالت کے فیصلے سے اسرائیل کے اس موقف کو تقویت ملی ہے کہ حماس اور اس کے عسکری ونگ میں کوئی فرق نہیں ہے۔ حماس کا سیاسی اور عسکری شعبہ دراصل دونوں ایک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے سے اسرائیل کے اس دعوے کی تصدیق ہوئی ہے کہ یہ تنظیم معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ہے۔

اسرائیل کے ایک دوسرے تجزیہ نگار ایلی ریکھس کا کہنا ہے کہ مصری صدر السیسی نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دلوا کر اسرائیل کو تنہائی سے نکال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصری کے موجودہ فوجی پس منظررکھنے والے صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی سابق مطلق العنان صدر حسنی مبارک سے زیادہ اسرائیل کےہمدرد اور ہمنوا ثابت ہوئے ہیں۔ حماس کوحسنی مبارک کے دور میں بھی دہشت گرد قرار نہیں دیا گیا۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین نے حسب روایت زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ مصری عدالت کے فیصلے نے فلسطینی تحریک مزاحمت کے خلاف اسرائیل اور مصر کا خفیہ تعاون ثابت کردکھایا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.