• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس پر مصر میں مداخلت کا الزام جھوٹ کا پلندہ ہے:عوامی محاذ

اتوار 01-03-2015
in حماس
0
plf fals-accusition
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کی ایک سرکردہ سیاسی جماعت’’عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین‘‘ نے مصر کی عدالت کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کو دہشت گرد تنظٰیم قرار دیے جانے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حماس پر مصرکے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام صریح جھوٹ ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عوامی محاذ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ذوالفقار سویرجو نے الاقصیٰ ٹی وی کے پروگرام’’ھنا فلسطین‘‘ میں گفتگو کرتےہوئے کہا کہ حماس صرف فلسطین کی تنظیم ہے جو فلسطینیوں کی تحریک آزادی کے لیے جدو جہد کررہی ہے۔جماعت پر مصرکے اندورنی معاملات میں مداخلت کا الزام جھوٹ کا پلندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصری عدالت کی جانب سے حماس کو دہشت گرد گروپ قرار دیا جانا نہایت خطرناک فیصلہ ہے اور اس فیصلے کے فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کی پٹی کےعوام پر نہایت منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ذوالفقار سویرجو کاکہنا تھا کہ مصر کی عدالت نے کسی ثبوت کے بغیر حماس کو دہشت گرد قراردیا ہے۔ یہ ہراعتبار سے ایک سیاسی فیصلہ ہے جس کا آئین اور قانون سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کی جماعت اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کرتی ہے۔ عوامی محاذ کے رہ نما نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ وہ فلسطینی تنظیموں کو دوسرے ممالک میں تحفظ دلانے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.