• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس میں میراتھن ریس کرانے کا نیا ڈرامہ

بدھ 25-02-2015
in فلسطین
0
plf merathon-drama
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر کی اسرائیلی بلدیہ نے 13 مارچ بروز جمعہ کو ایک عالمی ’میراتھن دوڑ‘  منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب اقصیٰ فائونڈیشن نے میراتھن دوڑ کے سنگین مضمرات پرانتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوڑ کا مقصد بیت المقدس کو یہودیانے کی سازشوں کو آگے بڑھانا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں اسرائیلی میئر نیر برکات نے گذشتہ روز ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ میراتھن دوڑ کا انعقاد تیرہ مارچ کو ہو گا جس میں مختلف ممالک کے 2200 شہریوں کے علاوہ کم سے کم 25 ہزار افراد شرکت کریں گے۔ میراتھن دوڑ کی میڈیا کوریج کے لیے 60 عالمی ابلاغی اداروں کی ٹیموں کو بھی بیت المقدس میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

دوسری جانب اقصیٰ فائونڈیشن نے میراتھن دوڑ کے صہیونی ڈرامے کو بیت المقدس کو یہودیانے کی سازشوں کا حصہ قرار دیا ہے۔ اقصیٰ فائونڈیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میراتھن ریس میں زیادہ سے زیادہ صہیونیوں کو شریک کیا جا رہا ہے جس کا مقصد بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کو جواز فراہم کرنا اور فلسطینی تاریخی حقائق کو جھٹلانے کا نیا ڈھونگ رچانا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اس نوعیت کی سازشوں کے ذریعے بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دلوانے کے لیے کوشاں ہے لیکن فلسطینی عوام صہیونی ریاست کی ان سازشوں کو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.