• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کا غرب اردن، بیت المقدس میں مزید 48 مکانات کی تعمیر کا اعلان

منگل 24-02-2015
in فلسطین
0
plf 48-houses
0
SHARES
9
VIEWS

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مزید اڑتالیس مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین میں پچھلے سال یہودی آباد کاری کا ایک نیا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’’یدیعوت احرونوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر برائے یہودی آباد کار اورے ارئیل نے فلسطینی علاقوں میں مزید 48 مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ ان میں سے 15 مکان مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اور باقی مغربی کنارے کی یہودی کالونیوں میں تعمیر کیے جائیں گے۔ حتمی منظوری کے لیے مکانات کی منظوری کی تجویز وزیراعظم نیتن یاھو کو بھیجی گئی ہے۔ وہ امریکا میں کانگریس سے خطاب کے لیے روانہ ہونے سے قبل اس کی منظوری دے دیں گے۔

ادھر دوسری جانب اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم’’ Now Peace ‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پچھلے سال ( 2014 ء) کے فلسطین میں یہودی توسیع پسندی کا ایک نیا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال رفتہ میں مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی توسیع پسندی کی سرگرمیوں میں 40 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے دس سال کے دوران ایک ہی سال میں یہودی توسیع پسندی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت فلسطین میں یہودی توسیع پسندی کو کئی گنا بڑھانے کے اپنے دعوے پرقائم ہے۔ سنہ 2009 ء کی نسبت 2013 ء میں بڑی تعداد میں مکانات تعمیر کیے گئے جبکہ پچھلے سال پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سنہ 2014 ء کےدوران مجموعی طورپر 4485 مکانات کی منظوری دی گئی۔ سنہ 2013 ء میں تعمیر کردہ مکانات کی تعداد 3710 تھی جبکہ سنہ 2007 ء میں یہ تعداد 858 تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.