مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران کی جانب سے ایک مراسلہ انسانی حقوق کے گروپ’’مرکزاحرار‘‘ کو ارسال کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ جب سے اسرائیل کی کمانڈو یونٹ کے اہلکاروں نے جیل کے ایک وارڈ پرچھاپہ مارا اس کےبعد سے قیدیوں کا پانی اور بجلی بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں کہ کوئی قیدی احتجاج کرنے سے باز رہے ورنہ اس کے خلاف سخت نوعیت کی انتقامی کارروائی کی جائے گی۔
اسیران کا کہنا ہے کہ صہیونی جیلروں اوراسرائیلی اسپیشل فورس کے اہلکاروں کے مشترکہ تشدد اور اس کے بعد پانی اور بجلی بند کیے جانے سے قیدیوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انسانی حقوق کے مندوب فواد الخفش نے بتایا کہ ریمون جیل کے وارڈ نمبرپانچ کے تین کمرے صرف اسلامی جہاد کے زیرحراست کارکنوں کے لیے مختص تھے، حال ہی میں انہیں وہاں سے کسی اور خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین