• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی کانفرنس میں فلسطینی شخصیات کی شرکت کی شدید مذمت

اتوار 22-02-2015
in فلسطین
0
plf palatenian-participation-condemned
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ فلسطین سے تعلق رکھنے والی متعدد اہم سیاسی شخصیات کی وسط فروری میں تل ابیب میں منعقدہ ایک کانفرنس میں شرکت پر فلسطینی سیاسی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے ایک بیان میں فلسطینی شخصیات کی صہیونی دعوت پر کانفرنس میں شرکت کو قومی موقف سے انحراف قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ 16 اور 17 فروری کو اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ایک کانفرنس میں شمالی فلسطین سے تعلق رکھنے والے کئی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔ شرکت کرنے والے اہم رہ نماوں میں اسماء غباریہ، سامی ابوشحادہ اور کئی دوسرے افراد شامل تھے۔ کانفرنس میں اسرائیلی وزیردفاع موشے یعلون، وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین اور متعدد فوجی جرنیل بھی شریک تھے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عوام محاذ برائے آزادی فلسطین کی جانب سے جاری ایک بیان میں فلسطینی رہ نماوں کی جانب سے صہیونی کانفرنس میں شرکت کی مذمت کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی شخصیات نے قوم کے قاتلوں کے پہلو میں بیٹھ کر شہداء کے خون سے غداری کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی کانفرنس میں فلسطینی رہ نماوں کی شرکت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پوری دنیا میں اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہمات چل رہی ہیں۔ ایسے حالات میں فلسطینیوں کا اسرائیل کی کسی بھی کانفرنس میں شرکت کرنا اس کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ عالمی بائیکاٹ کی مہمات کو غیر موثر کرنے کے مترادف ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.