• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حنین زعبی کے انتخاب لڑنے پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار

جمعرات 19-02-2015
in فلسطین
0
plf void
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی سپریم کورٹ نے کنیسٹ کا انتخاب لڑنے کی خواہش مند عرب خاتون امیدوار حنین زعبی پر عاید پابندی کو منسوخ کرتے ہوئے زعبی کی نااہلیت سے متعلق مرکزی الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

اسرائیلی سپریم کورٹ کے اس فیصلے میں 8 ججوں نے اکثریت سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جبکہ بنچ میں شامل ایک جج نے اختلاف کیا۔

اس فیصلے کے بعد یہ امر واضح ہو گیا کہ حنین زعبی کنیسٹ کے مارچ میں ہونے والے انتخابات میں مشترک لسٹ کی امیدوار ہوں گی۔

حنین زعبی کے وکیل حسن جبارین نے عدالتی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نسلی امتیاز پر مبنی انتہا پسند فیصلوں اور عدالتی احکامات کے درمیان واضح فرق دیکھا جا سکتا ہے۔ عدالت، الیکشن کمیشن کے ایک کے بعد دوسرے ایسے فیصلے کو کالعدم قرار دیتی چلی جا رہی ہے۔

جبارین کا کہنا تھا کہ ایسے الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے ساتھ ہونے والا عدالتی سلوک واضح کر رہا ہے کہ کمیشن کے فیصلے کون کر رہا ہے۔    زعبی کے وکیل کے بقول الیکشن کمیشن کے فیصلے صرف عرب سیاسی جماعتوں کے منہ پر طمانچہ نہیں بلکہ یہ اسرائیل کے عرب شہریوں اور بالخصوص ان کی سیاسی نمائندگی کے حق، آزادی اظہار رائے اور احترام جیسے حقوق سے کھلواڑ ہے۔

اسرائیلی الیکشن کمیشن فلسطینیوں کی سیاسی نمائندگی پر یہودی اکثریت کو مسلط کرنا چاہتا ہے۔ یہ اقدام دراصل عرب شہریوں کو ان کی قانونی حیثیت سے محروم کرنے کی اسرائیلی پالیسی کا تسلسل ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.