ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبہ کے سربراہ کے دورہ ایران سے متعلق کسی قسم کی پیشگی شرائط عاید نہیں کی گئی۔ ایران، حماس کے درمیان رابطے اور بات چیت کا سلسلہ موجود ہے اور ابو ولید کا دورہ تہران مناسب وقت ہو گا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے نے ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم کے حوالے سے بتایا کہ مبینہ شروط صرف میڈیا کی قیاس آرائیاں ہیں اور ان میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔
مرضیہ افخم نے مزید کہا کہ تہران اور حماس کے درمیان ٹھوس تعلقات ہیں۔ رابطے موجود ہونے کی وجہ فریقین کو کوئی خاص مشکل نہیں۔ ایران کے حماس سمیت تمام مزاحمتی تنظیموں کے ساتھ روابط موجود ہیں۔
انہوں نے کہا جمہوریہ اسلامی ایرن کے حماس کے ساتھ بہتر تعلقات موجود ہیں اور دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات موجود ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین