• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

نتیجہ خیزمذاکرات کی یقین دہانی تک فتح قیادت سے ملاقات نہیں کریں گے: حماس

ہفتہ 14-02-2015
in حماس
0
plf no-meeting-until
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے ایک مرتبہ پھر صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح پر زور دیا ہے کہ وہ قومی مفاہمت کے لیے بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات شروع کرے۔ جماعت نے خبردار کیا ہے کہ فتح قیادت کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا بات چیت کا عمل آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان اور پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر صلاح الدین بردویل کا کہنا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق اور فتح کی سینٹرل کمیٹی کے رکن عزام الاحمد کے درمیان ملاقات کا کوئی ٹائم فریم جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ترک خبر رساں ایجنسی ’’اناطولیہ‘‘ سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر بردویل کا کہنا تھا کہ فتح کی جانب سے نتیجہ خیزمذاکرات اور مفاہمتی کوششوں کی یقین دہانی نہ کرائی گئی تو وہ مذاکراتی عمل میں حصہ نہیں لیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے میڈیا میں آنے والی ان خبروں کی تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ حماس اور الفتح کی قیادت آئندہ جمعہ کو قاہرہ میں ملاقات کررہی ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ عزام الاحمد کی جانب سے مصرمیں حماس کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کے اس مطالبے کے جواب میں حماس نے واضح کردیا ہے کہ حماس کی قیادت فتح کے ساتھ اس وقت مذاکرات شروع کرے گی جب مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔

خیال رہے کہ حال میں حماس اور تحریک فتح کی قیادت کے درمیان تعطل کا شکار قومی مفاہمت کا عمل دوبارہ شروع کرنے کی خبریں آرہی ہیں۔ ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ فتح کی قیادت نے قاہرہ میں مفاہمتی مذاکرات کی شرط رکھی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.