• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین میں یہودی توسیع پسندی کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کا مطالبہ

منگل 10-02-2015
in فلسطین
0
plf In-ICC
0
SHARES
3
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ عرب شہروں میں اسرائیل کی جانب سے غیرقانونی توسیع پسندی اور یہودی آباد کاری کا معاملہ بین الاقوامی فوج داری عدالت میں اٹھائے جانے کے مطالبات میں ایک بار پھر شدت آگئی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کی مختلف سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی انجمنوں نے رام اللہ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ شہروں میں یہودی توسیع پسندی کی روک تھام  کے لیے معاملہ عالمی فوج داری عدالت میں اٹھانے میں تیزی کا مظاہرہ کرے۔

فلسطینی سیاسی جماعت "جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین” کے سیاسی شعبے کے رکن اور ممبر پارلیمنٹ قیس عبدالکریم نے رام اللہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کی توسیع پسندی کے ظالمانہ اقدامات کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے میں تساہل کا مظاہرہ کررہی ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ فلسطینی شہروں میں یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں کی املاک پر قبضہ صریح ظلم ہے اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں ‌نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ صہیونی توسیع پسندی کو جنگی جرم قرار دلوانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرے۔
قیس عبدالکریم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مزید کئی سو مکانات کی تعمیر کا اعلان فلسطینی اراضی پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ فلسطینی اتھارٹی صہیونی ریاست کے مسلسل ڈاکے بند کرانے کے لیے عالمی فوج داری عدالت سے رجوع کرے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.