مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں حماس اور اسلامی جہاد کے مرکزی قائدین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صہیونی ریاست کے منظم جنگی جرائم کا مقابلہ کرنے، صہیونی توسیع پسندی کی روک تھام، بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لیے جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا کو جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اور اسلامی جہاد فلسطین میں قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ سیاسی اور عسکری میدان میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گی۔
بیان میں فلسطینی سیاسی قوتوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گروہی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھائیں۔ بیان میں قومی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی کے شہریوں کے مسائل کے حل اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا اہتمام کیا جائے۔
دونوں فلسطینی جماعتوں نے عرب ممالک میں عدم مداخلت کی پالسیسی پر قائم رہنے کا بھی عزم کیا اور کہا کہ حماس اور اسلامی جہاد کسی دوسرے عرب یا اسلامی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں گی بلکہ فلسطینیوں کے آئینی حقوق کی حمایت کرنے والے تمام ممالک کے ساتھ یکساں بردارانہ اور دوستانہ تعلقات قائم رکھے جائیں گے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین