مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم ھنیہ نے داعش کے ہاتھوں آگ میں زندہ جلائے جانے والے پائلٹ معاذ الکساسبہ کے والد سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے معاذ کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
انہوں نے مقتول پائلٹ کے والد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم معاذ کے قتل میں اردنی قوم کی طرح سوگوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کی اصل جنگ صہیونی دشمن کے خلاف ہونی چاہیے کیونکہ اسرائیل ہم سب کا حقیقی دشمن ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مقتول پائلٹ کے والد نے اسماعیل ھنیہ کی جانب سے اظہار افسوس پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ حال ہی میں داعشی جنگجوئوں نے یرغمال بنائے گئے اردنی پائلٹ معاذ الکساسبہ کو زندہ جلا دیا تھا، جس کے بعد پورے عالم اسلام میں اس واقعے پر سخت تشویش اور غم وغصہ کی فضا پائی جا رہی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین