• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقاتی رپورٹ وسط فروری تک پیش کرنے کا فیصلہ

جمعہ 06-02-2015
in فلسطین
0
plf report
0
SHARES
4
VIEWS

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں‌اسرائیل کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات پر مبنی رپورٹ تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔  انسانی حقوق کونسل کی جانب سے تحقیقاتی کمیشن  کو رپورٹ کی تیاری کی ڈیڈ لائن میں 15 فروری تک کی توسیع کردی گئی ہے جس کے بعد وسط فروری میں‌ یہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں پچھلے سال اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی کو 15 فروری تک اپنا کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

یو این تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں رپورٹ کی تیاری میں تعاون کرنے والے فلسطینی شہریوں، عینی شاہدین اور تنظیموں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ بیان میں ‌کہا گیا کہ تحقیقاتی ٹیم سے فلسطینی شہریوں کی جانب سے بھرپور تعاون کیا گیا ہے۔ فلسطینیوں‌کی معاونت سے تیار کی جانے والی رپورٹ اپنے آخری مراحل میں ‌ہے اور اسے وقت مقررہ پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سامنے پیش کردیا جائے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ولیم شاباس کے استعفے کے بعد کمیٹی میں شامل دوسرے دونوں ارکان ماری ماک گوین ڈویس اور ودودو ڈیان نے تحقیقاتی عمل تیز کردیا تھا۔ تاکہ تحقیقاتی رپورٹ اپنے وقت مقررہ پر انسانی حقوق کونسل میں پیش کی جاسکے۔ خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل مارچ میں رپورٹ کے نتائج جاری کرے گی۔

کمیٹی کی سینئر رکن جسٹس ریٹائرڈ ڈویس نے جسے اب کمیٹی کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے، نے سبکدوش ہونے والے کمیٹی کے سربراہ ولیم شاباس ک  مساعی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں ‌نے رپورٹ کی تیاری میں دن رات کام کیا جس پران کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.