قابض اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے نزدیک موجود سلواد گائوں کی زمینوں موجود فلسطینی شہریوں کے پانی کے کنووں کی مسماری کے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔
سلواد زرعی تعاون سوسائٹی کے نائب سربراہ عبدالرحمان حماد نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ قابض فوج نے چار فلسطینی کسانوں کو نوٹس جاری کئے ہیں کہ وہ زراعت کے لئے استعمال ہونے والے پانی کے کنووں کو مسمار کردیں۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے ان کسانوں کو بیت ایل کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے موقعہ پر طلب کر لیا ہے۔
حماد کا کہنا تھا کہ یہ کنویں زرعی ریلیف کمپنی کے ایک پراجیکٹ کے تحت بنائے گئے تھے اور ان کی فنڈنگ یورپین یونین نے کی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
