• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

دائیں بازو کے انتہا پسند سیاسی گروپ الزعبی پر پابندیوں ‌کے لیے کوشاں

پیر 02-02-2015
in فلسطین
0
plf jewish-extrimist
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی انتہا پسند سیاسی جماعتوں نے صہیونی الیکشن کمیشن کو ایک درخواست دی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عرب کمیونٹی کی نمائندہ فلسطینی سیاسی رہ نما حنین الزعبی کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عاید کرے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی دائیں بازو کی ایک انتہا پسند سیاسی جماعت "اسرائیل بیتنا” کے رکن کنیسٹ الیکس میلر اور کئی دوسرے ارکان نے متفقہ طور پر الیکشن کمیشن کو درخواست بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عرب سیاسی رہ نما حنین الزعبی کے فلسطینی شدت پسند گروپوں کے ساتھ روابط ہیں، وہ اسرائیل کے خلاف دہشت گردی کی حمایت کرتی رہی ہیں اور اسرائیل کو بطور یہودی ریاست انہوں‌ نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اس لیے وہ آئندہ ماہ مارچ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کی اہل نہیں ہیں۔ الیکشن کمیشن ان پر پابندی عاید کرے۔

الیکس میلر نے اس درخواست پر الیکوڈ اور شاش جیسی انتہا پسند سیاسی جماعتوں کے ارکان کے بھی دستخط حاصل کیے ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ حنین الزعبی کی جماعت قومی جمہوری سماج پارٹی کے تمام ارکان کے انتخابی عمل میں حصہ لینے پر پابندی عاید کی جائے۔

خیال رہے کہ حنین الزعبی گذشتہ کچھ عرصے سے صہیونی میڈیا کے نشانے پر ہے۔ خاص طور پر گذشتہ برس مغربی کنارے میں ‌تین یہودیوں‌ کے اغواء کے بعد انہیں صہیونی سیاسی اور ابلاغی حلقوں کی جانب سے اس لیے تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ انہوں ‌نے یہودیوں ‌کے اغواء کی ذمہ داری اسرائیل پر ہی عاید کی تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.