فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہرالخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب ایک یہودی شرپسند نے اپنی کار کی ٹکر سے فلسطینی صحافی کو زخمی کردیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق یہودی آباد کار نے فلسطینی صحافی کو اس وقت اپنی کار سے ٹکر مار دی جب وہ راستے میں چل رہا تھا۔ کار کی ٹکر سے فلسطینی صحافی ابو ارمیلہ شدید زخمی ہوا جسے بعد ازاں علاج کے لیے الخلیل شہر کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ابو ارمیلہ الخلیل ہی کے رہائشی صحافی ہیں اور وہ اسرائیل کے انسانی حقوق کے ادارے "بتسلیم” کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
