• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"فلسطین میں 450 مکانات کی تعمیر کا اسرائیلی اعلان نیا جنگی جرم ہے”

اتوار 01-02-2015
in فلسطین
0
plf 450-crime
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کی ایک بڑی سیاسی جماعت "عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین” نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ عرب شہروں میں یہودی کالونیوں‌ کی توسیع کرتے ہوئے مزید چار سو پچاس مکانات کی تعمیر کے اعلان کو دشمن کی نئی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عوامی محاذ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے بیت المقدس اور مقبوضہ غرب اردن میں 450 نئے مکانات کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کرنا صہیونی دشمن کا نیا جنگی جرم ہے۔

بیان میں عالمی عدالت انصاف سمیت بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سے فلسطین میں ‌یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے بیت المقدس اور غرب اردن میں مزید مکانات کی تعمیر کا اعلان صہیونی ریاست کی ظالمانہ پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کی اراضی پر قبضہ ہے۔

عوامی محاذ نے فلسطین میں ‌اسرائیلی حکومت کی طرف سے مزید مکانات کی تعمیر کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جائے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے دو روز قبل مقبوضہ فلسطینی علاقے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید ساڑھے چار سو مکانات کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کیے تھے۔ عالمی برادری کی جانب سے صہیونی حکومت کے اس اعلان کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیا گیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.