مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے جمعہ کے روز میڈیا کو بتایا کہ سیکیورٹی حکام نے جنوبی غزہ کی طرف سے مصر سے متصل سرحد مکمل طورپر سیل کردی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سرحد کو سیکیورٹی نقطہ نظر سے سیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے گذشتہ روز جزیرہ سینا میں مصری فوجیوں کی ہلاکت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کے بعد کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔ غزہ کی مصر سے سرحد سیل کرکے امن وامان قائم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ جمعرات کے روز جزیرہ سینا میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملوں میں تیس سے زاید فوجی اور عام شہری مارے گئے تھے۔ انصار بیت المقدس نامی ایک عسکری تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
