اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 10 کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج جنوبی لبنان سے متصل سرحد پر ایک بڑے آپریشن کی تیاری کررہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج کے لیے اسلحہ کے ریزرو ذخائر بھی کھول دئے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب لبنان سے داغے گئے راکٹ حملے کے نیتجے میں کم سے کم چار یہودی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
اس واقعے کے بعد صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے لبنان کی سرحد کے قریب جنگی طیاروں سے بمباری کی ہے۔ قبل ازیں اسرائیلی ٹینکوں اور توپخانے سے لبنان کے اندر 25 مارٹر گولے داغے گئے تھے تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے سرحد پر رہائش پذیر دونوں اطراف کے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں کیونکہ کسی بھی وقت گولہ باری شروع ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج کا کہنا ہے کہ وہ سرحد پر ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کررہی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین