مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیر کو الرملہ جیل میں رکھا گیا تھا جہاں اسے عدالت کی جانب سے 22 ماہ قید بامشقت کی سزا کا سامنا ہے۔ حالت خراب ہونے پر اس نے بار بار جیل حکام کو مطلع کیا مگر جیلروں نے اس کی ایک نہ سنی۔ بلند فشار خون اور دائیں طرف کے جسم کے مفلوج ہونے کے بعد اسے "سوروکا” اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
ادھر دوسری جانب جزیرہ نما النقب کی جیل میں قید مریض اسیران نے بھی صہیونی جیلروں کی مبینہ غفلت کی شکایت کی ہے۔ اسیران کا کہنا ہے کہ جیل کاعملہ انہیں ان کے گھروں سے پہنچائے گئے کپڑے اور دیگر ضروری سامان تک فراہم نہیں کرتا بلکہ تمام اشیاء ضبط کرلی جاتی ہیں۔ قیدیوں کو جیل کی اسپتال میں جانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ ان سے کوئی ملنے آئے تو اس کے ساتھ اہانت آمیز رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
