• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

چوری چھپے 2400 ایکڑ فلسطینی اراضی یہودیوں کو دیے جانے کی صہیونی سازش بے نقاب

جمعرات 29-01-2015
in فلسطین
0
plf 2400
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار "ہارٹز” نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی سول انتظامیہ نے چوری چھپے غرب اردن کے الخلیل شہر میں ‌فلسطینیوں ‌کی 2400 ایکڑ زرعی اراضی یہودیوں کو دے دی ہے۔ اس سارے عمل کے بارے میں مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی سینٹرول کمانڈ کے سربراہ جنرل نیٹسن الون کو بھی آگاہ نہیں‌ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے زیرانتظام سول انتظامیہ کی جانب سے سیکڑوں ایکڑ فلسطینی اراضی "السامرہ ڈویلپمنٹ” کمپنی کو کئی ملین ڈالر کے عوض فروخت کی ہے۔ صہیونیوں کے اس خفیہ سودے کے بارے میں ‌نہ صرف فلسطینی آبادی لاعلم ہے بلکہ اسرائیلی فوج کی قیادت کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق اس اسکینڈل میں اسرائیلی وزارت دفاع کے سینیر عہدیدار ملوث ہیں کیونکہ انہوں‌ نے خفیہ طور پر تعمیراتی فرم سے ساز باز کرکے وسیع فلسطینی اراضی اسے دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چوری چھپے جو فلسطینی اراضی یہودی کمپنی کو دی گئی ہے وہ 2400 ایکڑ رقبے کے برابر ہے جو مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ کا حصہ ہے۔ جس اراضی کو یہودیوں کو دیا گیا ہے وہاں سے کچھ ہی فاصلے پر راس العین کا علاقہ ہے جہاں پر ایک صنعتی کارخانہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہارٹز کے مطابق راس العین کے مقام پر صنعی کالونی کا قیام اسرائیل کا ایک دیرینہ خواب ہے اور یہودی آباد کار بھی پچھلے طویل عرصے سے اس جگہ فیکٹریاں لگانے کے لیے منصوبہ بندی کرتے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کارخانوں کے قیام میں تاخیر یہودی کالونیوں "القنا” اور "اورانیٹ” کے درمیان پائے جانے والے اختلافات تھے کیونکہ دونوں کالونیوں کے یہودی اس اراضی کو خود استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے وہ اب تک لاکھوں شیکل کی رقم بھی صرف کرچکے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.