عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ سیکڑوں یہودی شرپسندوں نے منگل کو پولیس اور صہیونی فوج کی سخت سیکیورٹی میں حضرت یوسف کے مزار پرہلہ بولا۔
اس سے قبل وسط شب میں بھی درجنوں یہودیوں نے مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں حضرت یوسف کے مزار پردھاوا بولا تھا۔
عینی شاہدین نے تبایا کہ یہودی آباد کاروں کی آمد سے قبل اسرائیلی پولیس اور فوجیوں کی بڑی تعداد نے نابلس کے اہم شاہرائوں پر گشت شروع کردیا تھا۔
منگل کو علی الصباح بھی یہودی فوجیوں کی بڑی تعداد نے نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ کے قریب شاہراہ عمان گشت کیا۔ قابض فوجیوں نے کیمپ کے مکین ابوعزام ابوالعدس کے مکان پرچھاپہ مار اس کی تلاشی بھی لی اور گھر میں موجود قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
