• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کا جنگ بندی مذاکرات کے لیے مصر سے اسرائیل کے ساتھ رابطوں پر زور

منگل 27-01-2015
in حماس
0
plf insist-on-dialoge
0
SHARES
1
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے مصری حکومت سے متعدد بار کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی توسیع کے لیے اسرائیل سے دوبارہ رابطے شروع کرے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ مصر کی ثالثی کے تحت طے پائے جنگ بندی معاہدے میں غزہ کی تمام گذرگاہیں کھولنے اور جنگ سے تباہ حال علاقوں کی فوری تعمیر نو کے لیے ہرممکن سہولیات کی فراہمی پر اتفاق ہوا تھا مگر اس کے باوجود نہ تو غزہ کی راہداریاں کھولی گئی ہیں اور نہ ہی تعمیر نو کا کام شروع کیا گیا ہے۔
 
اسامہ حمدان نے فلسطین کی قومی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مخلوط قومی حکومت عوام کی امنگوں کی ترجمانی نہیں کرسکی ہے۔ عوام کے مسائل بالخصوص غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کو ختم کرنے میں قومی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں کسی فرد واحد کی اجارہ داری قبول نہیں کی جائے گی۔ فلسطینی قومی حکومت صدر محمود عباس کے ہاتھ کی چھڑی بن کر رہ گئی ہے جو خود سے کوئی فیصلہ کرنے میں خود مختار نہیں بلکہ صدر عباس کی ڈکٹیشن پر چلتی ہے۔

تحریک فتح کی صفوں میں‌ پائے جانے والے اختلافات کے بارے میں اسامہ حمدان نے کہا کہ فتح میں اختلافات جماعت کا اندرونی معاملہ ہے۔ حماس کا اس کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.