• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

لائبرمین کا عرب سیاسی جماعتوں کے انتخابات میں حصہ لینے پرپابندی کا مطالبہ

پیر 26-01-2015
in فلسطین
0
plf demands-to
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے انتہا پسند وزیرخارجہ آویگیڈور لائبرمین نے صہیونی الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینےوالی عرب شہریوں کی نمائندہ سیاسی جماعتوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کے انتخابات میں حصے لینے پرپابندی عاید کرے تاکہ آئندہ مارچ میں ہونےوالے کنیسٹ کے انتخابات میں کوئی عرب امیدوار نہ بن سکے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق”اسرائیل بیتونو” کے سربراہ اور وزیرخارجہ آوی گیڈور نے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عربوں کی نمائندہ سیاسی جماعتوں کو اسرائیل کے انتخابی عمل میں حصہ لینے کا کوئی حق نہیں الیکشن کمیشن فلسطینی عرب باشندوں کی نمائندہ سیاسی جماعتوں کے اتحاد کو پیش آئند الیکشن میں حصہ لینے سے روک دے۔

مسٹرلائبرمین کا کہنا تھا کہ عربوں کی نمائندہ سیاسی جماعتیں اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کرتیں بلکہ یہ ہمیشہ علاحدگی پسند فلسطینیوں کی طرف داری کرتی اور اسرائیل کے خلاف دہشت گردی کی حمایت کرتی ہیں۔

دوسری جانب عرب جماعتوں کی جانب سے لائبرمین کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے اسے انتہا پسندانہ اور نسل پرستانہ نظریات کا مظہر قرار دیا ہے۔ عرب سیاسی جماعتوں کے اتحاد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لائبرمین شدت پسند یہودیوں کےہاں اپنا ووٹ بنک بڑھانے کے لیے عرب جماعتوں پرپابندی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

عرب سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ وہ لائبرمین کی تنقید کا جواب انتخابات میں حصہ لے کر اور کنیسٹ میں پندرہ نشستیں حاصل کرکے دیں گے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.