• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کی جانب سے تل ابیب میں یہودیوں پر حملے کی تحسین

جمعرات 22-01-2015
in حماس
0
plf appritiated
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے کل بدھ کے روز مقبوضہ فلسطینی شہر تل الربیع میں یہودی آباد کاروں کی ایک بس میں خنجر کے وار سے دو درجن یہودیوں کو زخمی کیے جانے کے واقعے کی تحسین کرتے ہوئے اسے جرات مندانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حسام بدران نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تل ابیب میں بس پر حملہ فلسطینیوں کی صہیونی مظالم کے خلاف انفرادی مزاحمت کی بہترین مثال ہے۔ اس طرح کے واقعات صہیونی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف منظم ریاستی دہشت گردی کا فطری رد عمل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ تل ابیب کارروائی سے فلسطینی شہداء کی ماوں کے دلوں میں سکون آگیا۔ حماس اس جہادی اور بہادرانہ کارروائی کی تعریف کرتی ہے۔ یہ کارروائی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے مظالم کا رد عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تل ابیب کارروائی سے اسرائیلی دشمن کے ساتھ مفاہمت اور مذاکرات کرنے والے تمام حلقوں کو یہ پیغام پہنچا ہے کہ فلسطینی عوام دشمن سے مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔ اسرائیلی فوج آئے روز نہتے اور معصوم فلسطینیوں کا قتل عام کرتی ہے اور اس کے جواب میں فلسطینی عوام بھی خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز تل ابیب میں یہودی آباد کاروں کی ایک بس میں ایک تئیس سالہ فلسطینی نے گھس کر خنجر کے وار سے 21 یہودی آبادکاروں کو زخمی کردیا تھا۔ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.