• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

محمود عباس حماس کے خلاف الزام تراشی کی سیاست بند کریں: ابو مرزوق

بدھ 21-01-2015
in حماس
0
plf stop-accusing
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے صدر محمود عباس کی جانب سے جماعت پر الزام تراشی کی سیاست پر کڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محمود عباس حماس پر الزام تراشی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ صدر ابو مازن جب بھی مصر جاتے ہیں تو وہ حماس کو اپنی تنقید کا خصوصی ہدف بنا لیتے ہیں۔ حماس اس وقت فلسطین کی نمائندہ جماعتوں میں ایک بڑی جماعت ہے اور اس کے ساتھ بگاڑ پیدا کرنا قومی نقصان ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل صدر محمود عباس نے دورہ قاہرہ کے دوران ایک بیان میں الزام عاید کیا تھا کہ حماس نے غزہ میں اپنی حکومت کے قیام کے لیے اسرائیل سے خفیہ گٹھ جوڑ کر رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے دور میں حماس کے ساتھ ایک خفیہ معاہدہ کیا تھا جس کے تحت غزہ اور جزیرہ سینا پر مشتمل ایک ریاست کے قیام کی بات کی گئی تھی۔ اس پر مصری صدر جنرل عبدالفتاح السیسی نے صدر محمود عباس سے کہا کہ وہ حماس اور اسرائیل کے درمیان کسی معاہدے کو نہیں مانتے ہیں۔ وہ اپنی سرزمین کی ایک انچ بھی اسرائیل کو نہیں دے سکتے ہیں۔

محمود عباس کے اس الزام کے رد عمل میں حماس نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے ان کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔

ڈاکٹر ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ حماس سے بڑھ کر قومی حقوق اور دیرینہ مطالبات کا حامی اور کوئی نہیں ہوسکتا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی خود فلسطینیوں کے بنیادی حقوق بالخصوص حق واپسی اور فلسطین پر اسرائیل کے مکمل قبضے کے خاتمے کے بجائے اسرائیل کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔

ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ صدر عباس جعلی واقعات کی بنیاد پر حماس کے حوالے سے قوم کو گمراہ کرنے کا طرز عمل چھوڑ دیں۔ وہ فلسطینی قوم کے حقوق اور مطالبات کے حوالے سے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر عباس متنازعہ مصری صحافی توفیق عکاشہ جیسے فتنہ پرور لوگوں کی باتوں میں آکر حماس پر الزام تراشی کررہے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.