• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جزیرہ نقب میں اسرائیلی دہشت گردی، پہیہ جام شٹرڈائون ہڑتال، نظام زندگی مفلوج

پیر 19-01-2015
in فلسطین
0
plf shutter-down
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے جنوبی علاقے جزیرہ نما النقب میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے ہاتھوں تین نہتے فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف آج کئی شہروں میں پہیہ جام اور شٹر ڈائون ہڑتال جاری ہے جس کے نتیجے میں جزیرہ نقب میں نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔ سول سوسائٹی کی اپیل پر کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی نے ایک فلسطینی نوجوان کے جنازے کے جلوس پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی سامی الجعار اور سامی الزیادنہ شہید اور سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ جنوبی فلسطین کے جزیرہ نما النقب کے الرھط شہر میں پیش آیا تھا۔ صہیونی فوج کی اس منظم ریاستی دہشت گردی کے خلاف آج جزیرہ النقب سمیت پورے جنوبی فلسطین میں احتجاجی مظاہرے اور ہڑتال جاری ہے۔

الرھط شہر سے مقامی ذرائع نے بتایا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کی اپیل پر شٹر ڈائون کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ پہیہ جام ہڑتال کے نتیجے میں پورے علاقے میں سڑکیں سنسان ہیں۔

الرھط شہر میں سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں آس پاس کے شہروں سے بھی مقامی فلسطینی ریلیوں کی شکل میں شرکت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسکولوں میں طلباء نے بھی کل منگل کو تعلیمی بائیکاٹ کرتے ہوئے صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ادھر جنوبی فلسطین کے شہر حیفا اور وادی النسانس میں بھی طلباء تنظیموں اور سول سوسائٹی کی اپیل پر آج احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ ایک بڑا احتجاجی جلوس حیفا کے مرکزی علاقے المکر سے نکالا جائے گا۔

صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف الناصرہ شہر میں بھی متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.