مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں صدر محمود عباس کے اس بیان کو اشتعال انگیز اور شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس اور اسرائیلی دشمن کے درمیان کوئی علانیہ یا خفیہ معاہدہ نہیں بلکہ اس نوعیت کے معاہدے فلسطینی اتھارٹی کرتی چلی آ رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ صدر محمود عباس کی جانب سے حماس پر الزام تراشی قومی مزاحمت کے منصوبے کو ناکام بنانے کی سازش ہے اور ہم اس سازش کو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ حماس پورے فلسطین کی صہیونی ریاست کے قبضے سے مکمل آزادی کا مطالبہ کرتی ہے اور فلسطین کی تقسیم کی سازشیں خود صدر محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی کررہی ہے۔ محمود عباس حماس پر ’غزہ اسٹیٹ‘ کا الزام لگانے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین