مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی مختلف جیلوں میں گذشتہ دنوں قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والی خواتین اور دیگراقارب سے بدسلوک کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ خواتین قیدوں کے کپڑے اتار کران کی برہنہ تلاشی لی جاتی ہے جس پر قیدیوں اور ان کے اقاب دونوں نے سخت احتجاج کیا ہے۔
انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق خواتیں قیدیوں کی برہنہ تلاشی کی شکایات اسرائیل کی کئی جیلوں سے موصول ہوئی ہیں جہاں قیدیوں نے اسرائیلی جیلروں کے اس ناروا طرز عمل پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تعاون سے انکار کی دھمکی دی ہے۔
فلسطینی ادارہ برائے امور اسیران کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ کچھ ایام سے صہیونی جیلروں اور تفتیش پر مامور اہلکاروں کی جانب سے فلسطینی اسیران سے ملنے کے لیے آنے والوں کے ساتھ نہایت نا مناسب طرزعمل اختیار کررکھا ہے۔ خاص طور پر قیدیوں کی بیگمات اور ان کی ماوں بہنوں کی جیلوں میں آمد پر عریاں تلاشی کے واقعات کے بعد قیدی سخت غصے میں ہیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں اسرائیل کی مختلف جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والی خواتین کی عریاں تلاشی کا سلسلہ شروع کیا تھا جس پر فلسطین کے عوامی حلقوں میں بھی سخت احتجاج کیا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
