مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سوشل میڈیا بالخصوص ’ٹیوٹر‘‘ پر جاری انگریزی زبان میں اس مہم کے ذریعے اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف روز مرہ کی بنیاد پر ریاستی دہشت گردی، مساجد، قبرستانوں، امام بارگاہوں، کلیسائوں، کھیتوں، گھروں اور زیتون کے باغات پر حملوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔
مُہم میں فلسطینیوں کے خلاف یہودی آباد کاروں کی پرتشدد کارروائیوں، خواتین اور بچوں کو زدو کوب کرنے اور فوج اور پولیس کی موجودگی میں فلسطینیوں کی املاک تباہ کرنے جیسے جرائم پربھی روشنی ڈالی جا رہی ہے۔
ٹیوٹر پر یہ مہم ’’ #JS_Terror ‘‘ کے نام سے جاری ہے۔ جس میں JS کے حروف کو ‘‘جیوش اسٹیٹ‘‘ کے مخفف کے طور استعمال کیا جا رہا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین اسمارٹ فون پر بھی اس مہم میں حصے لے رہے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین