مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سوموار کے روز قابض صہیونی فوجیوں نے مشرقی قلقیلیہ کے عزون قصبے کے چاروں داخلی اور خارجی راستے بند کردیے جس کے بعد گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ تلاشی کا عمل اب ختم ہے تاہم فوج نے گاوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی جاری رکھی ہوئی ہے۔ کسی شہری کو قصبے میں داخل ہونے یا وہاں سے باہرآنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
مقامی شہریوں نے پی آئی سی کے نامہ نگار کو بتایا کہ سوموار کے روز اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد نے عزون قصبے پر یلغار کرتے ہوئے سنگ باری کرنے والوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تلاشی کی کارروائیوں میں خواتین اور بچوں کو بھی تشددکا نشانہ بنایا گیا ہے۔
قصبے سے تعلق رکھنے والے کئی شہریوں کو گھروں کو جانے سے روک دیا تھا۔ انہوں نے سخت سردی میں رات کھلے آسمان تلے گذاری۔ آخر اطلاعات تک قصبے کی ناکہ بندی جاری تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
