• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی کالونیوں کے باعث فلسطینی معیشت کو سالانہ 874 ملین ڈالر کا نقصان

پیر 12-01-2015
in فلسطین
0
plf 874
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ غرب اردن اور بیت المقدس میں اسرائیل کی غیرقانونی یہودی آباد کاری کے نتیجے میں مجموعی طور پر فلسطینی معیشت کو سالانہ 10.2 فی صد خسارے کا سامنا ہے۔ یہ رقم مجموعی طور پر 874 ملین ڈالر سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ’’فلسطینی مرکز برائے صہیونی اسٹڈی سینٹر‘‘ کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی جس میں یہودی آباد کاری کے نتیجے میں فلسطینی قومی پیدوار کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

 

 

’’یہودی آباد کاری اور اس کے فلسطینی معیشت پر مرتبہ المناک مضمرات‘‘ کے عنوان سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست نے یہودی کالونیوں کے ذریعے نہ صرف فلسطینی قومی وسائل پر غاصبانہ تسلط جما رکھا ہے بلکہ فلسطینی شہریوں کی مقامی پیداوار کو بھی بری طرح تباہ کردیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کے مندوب ڈاکٹر عاص اطراش کی تیار کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین میں مقامی پیداوار کے آٹھ اہم ذرائع ہیں۔ ان میں زراعت، فشری، ماہی گیری، پتھر سازی، کانوں کی کھدائی، تعمیرات، تجارت، ہوٹلنگ، نقل وحمل، مواصلات، تعلیم، صحت اور سروسز جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔ یہودی آباد کاری کے نتیجے میں مذکورہ تمام شعبے بالواسطہ یا براہ راست متاثر ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں مقامی پیداوار تباہی سے دو چار ہو چکی ہے۔

ڈاکٹر اطرش نے ترک خبر رساں ایجنسی ’’اناطولیہ‘‘ کو بتایا کہ فلسطینی معیشت کو پہنچنے والے نقصان سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کی بڑی وجہ غرب اردن میں قائم کی گئی اسرائیل کی غیرقانونی یہودی کالونیاں ہیں۔ ان کالونیوں کے نتیجے میں نہ صرف بڑی مقدار میں فلسطین کا زرعی رقبہ غصب کر لیا گیا ہے بلکہ باقی ماندہ زرعی اراضی فلسطینیوں کے لیے ناقابل استعمال بنانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ فلسطینیوں کو آزادنہ اپنے کھیتوں اور باغات میں کام کی آزادی حاصل نہیں ہے۔ جس کے نتیجے میں سب سے زیادہ زراعت کا شعبہ متاثر ہوا ہے۔

اسٹڈی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زراعت کے شبعے کو اسرائیل کی یہودی کالونیوں کی نتیجے میں براہ راست اور بالواسطہ طورپر 153 ملین ڈالر، صنعت کو 212.7 ملین ڈالر، سیاحت کو 63 ملین ڈالر، تعمیرات کو 60 ملین ڈالر اور متفرق پیداواری شعبوں کو 488.7 ملین ڈالر کےنقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق سنہ 2013 ء کے دوران مقامی پیداوار کا حجم 11 ارب 50 کروڑ ڈالر رہا۔ ان میں بیرونی امداد بھی شامل ہے۔ جس کی کل مالیت 8.5 ملین ڈالر تک بتائی جاتی ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے اس خطیر امدادی رقم کے تصرف کا کوئی حساب اور احتساب نہیں ہے۔

ڈاکٹرعاصم اطراش کا کہنا ہے کہ ارض فلسطین قدرتی وسائل سے مالا مال خطہ ہے۔ تزویراتی اہمیت کے ساتھ ساتھ فلسطین پہاڑی علاقوں، میدانوں، صحرائوں اور پانی کے وافر ذخیرے سے مالا مال ہے۔ اردن سے متصل وادی اردن اور دیگر فلسطینی علاقے زراعت کے حوالے سے سونا اگلتے ہیں۔ لیکن یہودی توسیع پسندی کے نتیجے میں فلسطینی معیشت تباہی سے دوچار ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2014 ء میں اس سے پچھلے سال کی نسبت یہودی آباد کاری میں 04 فی صد اضافہ ہوا۔ اسرائیلی وزارت داخلہ کے تازہ ریکارڈ کے مطابق غرب اردن کے سیکٹر D میں آباد کئے گئے یہودیوں کی تعداد 03 لاکھ 89 ہزار 285 ہے۔

غرب اردن میں سیکٹر D وہ علاقہ ہے جسے سنہ 1994 ء میں طے پائے اوسلو معاہدے کے انتظامی طور پر اسرائیل کے کنٹرول میں دیا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت تو اسرائیل اس سیکٹر کے 61 فی صد حصے کے کنٹرول کا حق دار ہے تاہم صہیونی ریاست نے فوجی طاقت کے ذریعے نہ صرف سیکٹر ڈی کے تمام علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے بلکہ دیگر سیکٹر میں بھی تیزی کے ساتھ توسیع پسندی کا کام جاری ہے۔

اس میں مقبوضہ بیت المقدس کی دس یہودی کالونیاں شامل نہیں ہیں جن میں 2 لاکھ یہودی آباد کیے گئے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.